Saturday, December 1, 2018

شانگلہ میں مشران علاقہ و معززین کا پولیس کے ساتھ منشیات سے پاک مہم تعاون کی بھر پوریقین دہانی کردی

نشہ اور مواد انسان کی ذہن اور اعصاب پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرکے انسان کے جذباتی پہلو پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اچھے بھلے انسان کو خداداد صلاحیتوں کے بھر پور اور مثبت استعمال میں رکاوٹ بن جاتے ہیں ، نشہ اور چیزیں ذہن کو منتشر کرتے ہیں اور انسانی جسم میں کاہلی اور سستی پیدا کرتی ہے جس کا اثربراہ راست انسانی معاشرہ پر پڑ جاتا ہے ، ایک طرف تو نشے کے عادی انسان کا صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے جو معاشرے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشیت اور ترقی پر بوجھ بن جاتی ہے تو دوسری طرف معاشرے میں کئی جرائم بھی جنم لیتے ہیں کیونکہ منشیات کے عادی انسان نشے کے مواد کی حصول کیلئے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں، جب وسائیل کم ہوجائے اور منشیات دستیاب نہ ہو تو وہ غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دار طریقے سے مالی وسائل کے حصول کیلئے کئی طرح کے ناجائز طریقے استعمال کرنے شروع کرجاتے ہیں جو کہ ائے روز ہمارے معاشرے میں بری طرح بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ منشیات اور نشہ اور مواد معاشرے میں ایک ایسا ناسور بن چکا ہے جو دن بہ دن ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے ، اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا میں منشیات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور تقریباً ساری دنیا کسی نہ کسی شکل میں منشیات نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اس حوالے سے اکثر ماہرین ہمارے پڑوسی ملک افغانستان کی پاکستان میں نشہ اور مواد کی پھیلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اپنایا ہے اور ان کو عام کرنے میں ان کا بڑا دخل ہے ،اس وقت یہ منشیات فروش نے ایک نئے پالیسی پر عمل پیرا ہوچکے ہیں اور انھوں نے براہ راست تعلیمی اداروں کو نشانے پر لیا ہوا ہے ، ائے دن میڈیا رپورٹس میں تعلیمی اداروں میں ائس اور چرس و دیگر منشیات ان تعلیمی درسگاہوں سے بر امد ہوجاتے ہیں تاہم اس کیلئے سول سوسائیٹی نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ۔ ایک طرف دیکھا جائے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کچھ مایوسیاں بھی سامنے آجاتی ہے ۔

 اسی سلسلے میں ضلعشانگلہ پولیس نے منشیات کے روک تھام کیلئے سکولوں اور کالجوں میں سیمنارز اور واک کا انعقاد شروع کردیا ہے۔ عوام نے اس مثبت اقدام کو سراہ کر ان کی بھر پور خیرمقدم کیا۔ شانگلہ پولیس نے پہلے مرحلے میں کوٹکے بازارمیں منشیات کے خلاف واک کیا جبکہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول میں سیمنار کا انعقادبھی کیا، جس میں علاقہ مشران، ماہرین تعلیمات،بلدیاتی نمائندوں،علماء ، طلباء نے بھر پور شرکت کی۔شانگلہ پولیس نے منشیات کے خلاف مہم میں مشران علاقہ و معززین کے پولیس کے ساتھ منشیات سے پاک شانگلہ مہم میں تعاون کی بھر پوریقین دہانی کردی ۔ سول سوسائیٹی کے نمائندگان نے ہرسطح پر پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کرلیا۔ معاشرے کو اب منشیات کے ناسور سے پاک کرنا ہوگا،ہمیں بطور جہاد اس کالے دھندے کو اپنے ماحول سے ملیا میٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے،اس وقت ہمیں بڑا چیلنج منشیات کا ہے اور نوجوان نسل کو ہمیں تباہی سے بچانا ہوگا۔منشیات سے پاک شانگلہ مہم میں علماء۔اساتذہ۔طلباء۔سول سوسائٹی اور میڈیا کو پولیس کا ساتھ دینا ناگزیر ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر شا نگلہ رسول شاہ نے منعقدہ سیمنار گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کوٹکے میں منشیات سے پاک شانگلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات میں ملوث اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو شانگلہ سے جرائم پیشہ افراد کا صفایا کرادیں گے،عوامی تعاون کے بغیر پولیس ادھوری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عوام شانگلہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس کی وجہ سے پولیس روز بروز منشیات کے خاتمے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن سمیت جرائم پیشہ افراد کی روک تھام ممکن نہیں ، منشیات معاشرے میں ناسور ہے اور اس کے خاتمے کیلئے شانگلہ پولیس انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے تگ و دؤ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان عناصر کے ساتھ انتہائی سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا ۔ تمام تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر پر سخت نظر رکھیں اورعلاقے میں منشیات کے خاتمے میں عوام اور مشران علاقہ سے مدد حاصل کریں۔ضلع کے ہر علاقے میں منشیات سے پاک شانگلہ مہم میں سیمنار منعقد کی جائے گی۔

آج خیبرپختونخوا پولیس نے جہاں دپشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اب منشیات کے خلاف جہاد کریں گے۔ سیمینار سے معروف عالم دین مفتی علی عباس نے قرآن و سنت کا مستند حوالہ دیتے ہوئے نشہ اورمواد کے حوالے سے شرکاء کو سیر حاصل بحث کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اسلام میں بھی نشہ اور چیزیں حرام ہیں اور اس حوالے سے کئی مستند احادیث واضح طور پر موجود ہیں جو کہ نشہ اور مواد کی نفی کرتا ہے ، ہمارے دین اسلام نے نشہ کو استعمال کرنا حرام قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو اس سے دور رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سیمینار سے ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد ٗپرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹکے سیدرفیق ٗسبجیکٹ سپیشلسٹ محمداسلام ٗریٹائرڈ سکول ہیڈ ماسٹر فضل کریم ٗعبیداللہ ٗ ٗمولاناسلطان محمود ٗظاہرشاہ ٗ سمیع اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے منشیات کے نقصانات پر علماء نے اسلامی نکتہ نظر قران و حدیث کی روشنی میں واضح طور پر بیان کیا گیا جبکہ ماہرتعلیمات اور طلباء کو منشیات سے دور رہنے اور انکو انسان کیلئے تباہی قرار دیتے ہوئے ان کو تنبیہ دیا کہ وہ ان سے دور رہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جہاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو بحال کیا اور شہادت پائی ، دہشتگردوں کے خلاف جہاد کیا ، اب وقت آگیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس منشیات کے خلاف بھی جہاد کریں ۔۔

No comments:

Post a Comment